اشتہار

پاکستان میں سری لنکا جیسا بحران آنے لگا ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ آج دنیا کہہ رہی ہے پاکستان میں سری لنکا جیسا بحران آنے لگاہے مجھے خوف ہے کہ تیل خریدنے کیلئے بھی سری لنکا کی طرح پیسےنہیں ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں وکلا سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ  پیسےلینےکےلئےسیلاب کوبیچتے رہے ،بھکاریوں کی طرح پیسےمانگ کراپنی عزت کھوبیٹھے شہبازشریف ہندوستان سے کہہ رہا ہےہم دوستی کرناچاہتےہیں،ہندوستان نےجواب دیا کہ پہلےدہشتگردی ختم کرو پھربات کرینگے،اس سےزیادہ ذلت میں نےکبھی نہیں دیکھی۔

عمران خان نے ملک کی معاشی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپریل میں پاکستان کا ڈیفالٹ رسک ریشو5فیصدتھا آج90فیصدپرپہنچ گیاہے،موجودہ صورتحال کے باعث آئی ایم ایف پیسے تب دےگاجب ہم انکی شرائط مانیں گے،آئی ایم ایف کی شرائط مانیں گے تو مہنگائی 50فیصد بڑھ جائیگی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے پاس ایل سیز کھولنے کیلئےپیسےنہیں،آج دنیا کہہ رہی ہے پاکستان میں سری لنکا جیسا بحران آنے لگاہے مجھے خوف یہ ہے کہ تیل خریدنے کیلئے بھی سری لنکا کی طرح پیسےنہیں ہونگے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کسی سے بھی پوچھ لیں ملکی تاریخ میں اتنا بحران نہیں آیا جتنا آج ہے،یہ بحران خود بخود نہیں آیا بلکہ پیدا کیا گیا،سب سے امید لگائی ہوئی ہے کہ سعودی عرب یا چین پیسہ دے دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں