ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عمران خان نے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہفتے سے میری تحریک شروع ہوجائے گی، وکلا کو کہتا ہوں کہ جب کال دوں تو آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر آل پاکستان لائزر کنونشن سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کی وکلا برادری کی جانب سے شاندار استقبال پر تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں وکلا پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت قانون کی بالادستی کی ہے، جب تک انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوتا معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، ہمیں پاکستان کو دلدل سے نکالنا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلا سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ حقیقی آزادی مارچ کے لئے ہفتے سے تحریک شروع کرنے جارہا ہوں، جب کال دوں تو آپ نے میرے ساتھ نکلنا ہے اور پاکستان کو حقیقی آزادی دلانی ہے۔

اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک بے شک پیچھے جائیں یہ کوشش کررہےہیں کسی طرح کرسی پکڑ لیں،شہبازشریف جہاں جاتا ہے ہاتھ پھیلاتا ہے اور پیسے مانگتا ہے، شہبازشریف ہاتھ پکڑکر جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کو کہتا ہے کہ آپ پیسےدیں ہم وعدہ کرتے ہیں چوری نہیں کرینگے۔آل پاکستان لائرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو پہلا این آر او پرویز مشرف نے دیا تھا، اب یہ دوسرا این آر او لیکراپنی چوری کے کیسز ختم کررہے ہیں، مذہب معاشرے میں کوئی تصورکرسکتا ہے کہ ایک شخص جسےسزا ہونا تھی وہ وزیراعظم بن گیا،
ان لوگوں نےملک کیساتھ جو کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں