بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عمران خان کی پیشی : پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو ناکے پر روک لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس نے مراد سعید، زلفی بخاری اور فوادچوہدری کو ناکے پر روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئے ، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت عمران خان سے یکجہتی کے لئے پہنچی۔

پولیس نے وزیراعلی کے پی ،مراد سعید،زلفی بخاری، فوادچوہدری ، وزیر داخلہ پنجاب اوراسپیکرپنجاب اسمبلی شہزاد وسیم کو ناکے پر روک دیا

پولیس نے کہا کہ پاس رکھنےوالوں کو ہی اندر جائیں گے ، سبطین خان، ہاشم ڈوگر، میاں اسلم ،راجہ بشارت ،راشد حفیظ کو بھی جانے کی اجازت نہ ملی۔

سابق وفاقی وزرا، پنجاب ،کے پی وزرا کو رجسٹرارآفس کی لسٹ میں نام نہ ہونے پر روکا گیا۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہائی کورٹ سے ایک کلو میٹر دور ناکہ لگا کرراستہ بند کردیا ہے، وزیراعلی کے پی ،پنجاب کےوزرا،مرادسعید،اسپیکر پنجاب اسمبلی موجود ہیں، یہ کہہ رہے ہیں آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

وزیراعلی کے پی کا بھی کہنا تھا کہ مجھے بھی آگے جانے سے روک دیا ہے ، ہم یہاں کھڑے ہیں اپنے لیڈر کا انتظار کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں