جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کون دھمکیاں دے رہا تھا، ارشد شریف کی ماں سے پوچھ لو، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز  شاہدرہ میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ پتہ نہیں ارشد شریف کو کون دھمکیاں دے رہا تھا،  میں کہتا ہوں کہ ارشد شریف کی ماں سے پوچھ لو۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مجھے کسی چیز کی کمی نہیں، پھر بھی ستر سال کی عمر میں کیوں سڑکوں پر نکلا ہوں، چاہتا ہوں نوجوانوں کوپتہ چلے کہ حقیقی آزادی کیا ہوتی ہے۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی بھی غلام کی پرواز اونچی نہیں ہوئی، ہمیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ایک بزرگ کو مارا گیا، اعظم سواتی پر اس کے گھر والوں کے سامنے تشدد کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ان کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم انسان ہے بھیڑ بکریاں نہیں، ہم نبیﷺ کی امت ہے بھیڑ بکریاں نہیں، بھیڑ بکریاں غلام ہوتےہیں ،انسان صرف اللہ کی غلامی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ملک میں ظلم ہورہا ہے وہ ان کو نظر نہیں آرہا، مجھ پر دہشت گردی کا کیس بنایا گیا، انصاف کا حصول ہماراحق ہے، چیف جسٹس صاحب قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

ارشد شریف کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کون لوگ تھے ارشد شریف کی ماں سے پوچھ لو، پریس کانفرنس میں کہتے ہو پتہ نہیں کون دھمکیاں دیتا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ بلاول کے کہنے پر کراچی میں اہم عہدے پر تبدیلی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں