لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بارکھان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بلوچستان کےعلاقے کیتھران میں ایک غریب بلوچ خاتون اور اسکےبچوں کو صوبائی وزیرسردار عبدالرحمٰن کیتھران کی نجی جیل میں غیرقانونی طور پر قید کئے جانے،انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنائےجانےاور قتل کئے جانےکی شدید مذمت کرتا ہوں جنگل کےاس قانون کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Strongly condemn illegal incarceration, physical abuse & killing of a poor Baloch woman & her children in Khetran, Balochistan in private jail of Sardar Abdul Rehman Khetran, a prov minister. Immediate action must be taken against this law of the jungle.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 22, 2023
یاد رہے سانحہ بارکھان کے خلاف کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب لواحقین کا میتوں کے ساتھ دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔
مری قبائل نےجےآئی ٹی کو تسلیم کرنے سےانکارکردیا ہے ، مظاہرین نے بلوچستان پولیس کی جانب سے عبدالرحمان کھیتران کے گھرچھاپے کو ڈاراما قرار دیتے ہوئے کہا چھاپے نہیں ملزمان کی خلاف قانونی کارروائی چاہیئے۔
مظاہرین کا کہنا ہےخدشہ ہے باقی رہ جانے والےپانچ بچوں کو بھی قتل کردیا جائے گا۔
متاثرہ خاندان کئی ماہ سے لاپتہ تھا ، ان میں سے ماں اور دو بچوں کی لاشیں بارکھان کے کنویں سے ملی تھیں۔