لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے 2 بجے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
عمران خان 2 بجے کے بعد عدالت میں حفاظتی ضمانت کیلئے پیش ہوں گے ، عمران خان کی روانگی سے پہلے کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی کال بھی دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکن عمران خان کی عدالت روانگی کے وقت ہمراہ ہوں گے۔