اشتہار

پنجاب اسمبلی کے بارے میں عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا، پرویز الٰٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ اسمبلی سے متعلق عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا، عمران خان کے فیصلے کا سوچ کر ستائیس کلومیٹر کا وزیراعظم لرز رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیرخرم شہزادورک کی سربراہی میں وفدکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اورتنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بارے میں عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا، معیشت سنبھالنے کا دعوی کرنے والے عوام کا سامنے کرنے سے گھبرا رہےہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خدمت کے ایجنڈے کو پورا کر رہے ہیں، 13جماعتوں کا ٹولہ ملکر بھی قومی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام رہا۔

انھوں نے وفاق کی طرف سے پنجاب کے 170ارب روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گریٹر تھل کینال میں وفاقی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں سے دشمنی کی۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کے بارے میں عمران خان کا فیصلے حتمی ہوگا، عمران خان کے فیصلے کا سوچ کر 27 کلو میٹر کا وزیراعظم لرزرہا ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ معیشت سنبھالنے کا دعویٰ کرنیوالےعوام کا سامنے کرنے سے گھبرا رہے ہیں، عوام 13جماعتوں کے نااہل ٹولے کیساتھ وہ سلوک کرینگے جو پشتوں یاد رکھیں گے۔

ن لیگی قیادت صرف جھوٹ بولنےمیں ماہر ہے، جھوٹ بولنےسےمعیشت نہیں سنبھل سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں