جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کا اردوان کو خط، 96 ویں قومی یوم جمہوریہ پر مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترکی کے 96 ویں قومی یوم جمہوریہ پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو خط لکھ کر مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کے 96 ویں قومی یوم جمہوریہ پر مبارک باد دیتے ہوئے اردوان کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ ترک بہادر عوام نے نو آبادیاتی قوتوں کے سامنے جرأت کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے خط میں لکھا کہ ترک عوام کے جرأت مندانہ اقدام نے دنیا کو متاثر کیا ہے، فخر ہے ہمارے آبا و اجداد نے اس وقت ترک بھائیوں کا ساتھ دیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات تاریخی، مذہبی، اور ثقافتی دوستی کی مثال ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ترکی کو قریبی دوست اور بھائی سمجھتا ہے، دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات کی مضبوطی کے لیے پر عزم ہیں، دونوں ممالک کے عوام باہمی روابط کے فروغ اور خطے میں استحکام کے لیے مل کر کام کریں گے۔

تازہ ترین:  ترکی سے متعلق برطانوی اخبار کا بڑا دعویٰ! حقیقت کیا ہے؟

واضح رہے کہ ترکی اور شام کے درمیان بارڈر پر جو تنازع تھا وہ امریکی مداخلت سے حل ہو گیا ہے، ترکی کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد امریکا نے بھی ترکی پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لی ہیں، چار دن قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ ترکی اور شام میں سیز فائر پر کیا گیا ہے، اگر سیز فائر کو برقرار نہیں رکھا گیا تو امریکا پھر سے پابندیاں لگا دے گا۔

عمران خان کی وزارت عظمیٰ اور خارجہ کے معاملات میں بہتری کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات بھی مزید بہتر ہوئے ہیں، ابھی حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے مابین عالم اسلام کی بہتر ترجمانی کے لیے ایک مشترکہ ٹی وی چینل کے قیام پر بھی اتفاق ہو چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں