The news is by your side.

عمران خان کی لائیو ٹیلی تھون، اےآروائی نیوز کی نشریات بند ہونا شروع

شہباز حکومت نے عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے والے چینلز کی بندش کے احکامات دے دیے۔

اےآروائی نیوز پر عمران خان کی سیلاب متاثرین کیلئے انٹرنیشنل ٹیلی تھون براہ راست نشر کی جارہی تھی کہ پیمرا کی جانب سے اےآروائی نیوز کو کیبل پر بند کر دیا گیا۔

حکومت کےاحکامات پر پیمرا نےٹیلی تھون کےدوران اےآروائی نیوز بند کیا۔ ملک بھر میں پیمرا کےاحکامات پر اےآروائی نیوز کی نشریات کیبل پر بند ہونا شروع ہو گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عمران خان کی براہ راست گفتگو نشر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہو۔ اس سے قبل بھی عمران خان کا لائیو خطاب نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کو بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹی وی چینلز کے علاوہ یوٹیوب پلیٹ ویب سائٹ کو بھی عمران خان کے جلسوں سے براہ راست خطاب کے دوران بند کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں