تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عمران خان کا بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پیغام

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کےحوالے سے پیغام آگیا۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اتوار کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ہیں آپ سب لوگوں نے باہر نکل کر اپناحق رائے دہی استعمال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ ان قوتوں سے ہے جو 30سال سےاقتدار میں ہیں یہ طاقتیں 30 سال سے پاکستان کا خون چوس رہی ہیں اپنے ووٹ کی طاقت سےثابت کرناہےکہ یہ نیاپاکستان ہے آپ کے ووٹ کی طاقت ملک کو عروج کی طرف لے کر جائےگی۔

رہنما پی ٹی آئی اسدعمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی ،حیدرآبا دمیں انتخابی مہم کاآخری دن ہے ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو رہا بلدیاتی الیکشن ہوں گے یا نہیں، 9 ماہ سے آئین، جمہوریت ،قانون کامذاق اڑایا گیا ہے یہ لوگ عمران خان سےپہلے ڈرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 3 بجے کہتے ہیں سیکورٹی ٹھیک ہے 7 بجےکہتے ہیں سیکیورٹی ٹھیک نہیں کوشش کی جارہی ہے کہ بلدیاتی الیکشن نہ ہوں اگر الیکشن کرنا پڑے تو اتنی زیادہ کنفوژن پیدا کی جائے۔

Comments

- Advertisement -