اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

عمران خان کی ‘دی مدر آف آل ٹاک شوز ود جارج گیلوئے’ میں شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ‘دی مدر آف آل ٹاک شوز ود جارج گیلوئے’ میں شرکت کی ہے۔

میزبان جارج گیلوئے نے شو میں عمران خان کا تعارف ’’میراکپتان‘‘ کہہ کر کیا اور عمران خان کو حقیقی منتخب وزیراعظم قرار دیا۔

میزبان نے پروگرام کے ابتدائیہ میں عمران خان کی بااثر شخصیت، سیاسی جدوجہد اور پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کے سیاسی پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اپنے تجزیے میں کہا کہ عمران خان کا امریکا کو’’ایبسلوٹلی ‘‘ کہنا ان کی سیاسی موت کاسبب بنا امریکی عمران خان کو ہٹانے کےلئے کوئی کرپشن کیس نہیں ڈھونڈ سکے میں نے ماضی میں عمران خان کی حمایت نہیں کی لیکن اب سے بڑا حامی ہوں، عمران خان امریکی دباؤ میں نہیں آئے ان کی حمایت کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں