جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تھانہ سنگجانی مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سنگجانی مقدمے میں عبوری ضمانت کے لئے عمران خان آج لاہور ہائی کورٹ پہنچے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیدل چل کر کمرہ عدالت آئے۔

عدالتی حکم پر عمران خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ مکمل صحت یابی کے لئے مجھے دو ہفتے چاہیئے اگر کوئی جھٹکا پڑگیا تو دوبارہ کھڑے ہونے میں تین ماہ لگ جائیں گے۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ میں عدالتوں کا احترام کرتاہوں، ہماری پارٹی کا نام بھی انصاف ہے، عدالتی حکم کی تعمیل کے لئے ایک گھنٹےتک گاڑی میں بیٹھارہا۔

جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت منظور کی، عمران خان نے عدالت کے روبرو پیش ہوکرمقدمےمیں حفاظتی ضمانت کی درخواست دی تھی۔

سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سےتاخیر ہونے پرعدالت سےمعذرت کی گئی۔دوران سماعت  جسٹس علی باقرنجفی نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں؟ جس پر ان کے وکلا نے کہا کہ وہ عدالت کے باہر ریمپ کے قریب گاڑی میں موجود ہیں۔

جسٹس علی باقرنجفی نے حکم دیا کہ عمران خان کو پانچ منٹ میں عدالت میں پیش کریں ساتھ ہی انہوں نے سیکیورٹی انچارج اور ایس ایس پی کو بھی عدالت میں طلب کیا

دوران سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دئیے کہ ہم سراہتےہیں کہ عمران خان احاطہ عدالت تک پہنچے اور رضاکارانہ طور پر عدالت میں پیش ہورہے ہیں،عبوری ضمانت کےلیےلازم ہے کہ ملزم عدالت میں پیش ہو۔

عمران خان کیلئے وھیل چیئر منگوالی گئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہورہائیکورٹ کےاحاطے کم وبیش 45 منٹ موجود رہے، سابق وزیراعظم کو عدالت میں لیجانے کے لئے وھیل چیئربھی منگوالی گئی۔

عمران خان کو گاڑی سے نکلنے میں دشواری کا سامنا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچے مگر احاطہ عدالت میں عوام کے شدید رش کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کوگاڑی سےنکلنےمیں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

احاطہ عدالت میں موجود پولیس عوام کو پیچھے ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم انہیں مشکلات در پیش رہیں۔

اس سے قبل  زمان پارک سے نکلتے ہی عوام کی بڑی تعداد عمران خان کی گاڑی کے ہمراہ رواں دواں رہیں جس کے باعث لاہور کی سڑکوں پر غیرمعمولی رش دیکھا گیا اور سابق وزیراعظم کو بروقت عدالت پہنچنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا۔

سیکیورٹی پر عمران خان کے وکلا کے تحفظات

لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی صورتحال پر عمران خان کے وکلا نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کوئی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں کرائی۔

ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے جج سے چیمبرمیں صورتحال سےآگاہ کرنےکا وقت مانگ لیا، معاون وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ ہم صورتحال سے عدالت کو آگاہ کرناچاہتےہیں۔

ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان وکلااور شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ عمران خان کی روانگی سے قبل رہائش گاہ کے باہرسیکیورٹی کی گاڑیاں ہائی الرٹ تھی اور راستوں کو کلیئر کیا گیا۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عمران خان کو 5 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں