بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔

انسداددہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔

عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رابطہ کر لیا ہے۔ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے اور جسٹس طارق سلیم شیخ کچھ دیر میں سماعت کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے درخواست میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اورملک کی ایک بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، آزادی مارچ کےدوران جان لیواحملہ ہواجس سےزخمی ہوگیا جس کی وجہ سے اپنی رہائش گاہ سے باہر نہیں جاسکتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ زخمی ہونےکی وجہ سےاسلام آبادعدالت میں پیش نہ ہوسکا اور انسداددہشت گردی عدالت نےعدم پیشی پرضمانت خارج کر دی، متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتا ہوں خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی لہذاٰ استدعا ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں