پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سیکیورٹی تھریٹ : عمران خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ، مصروفیات بھی محدود

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیکیورٹی تھریٹ کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی اور مصروفیات کو محدود کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیرداخلہ عمرسرفرازچیمہ اورسی سی پی او لاہور کی زمان پارک پہنچے اور زمان پارک کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر مشیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ سیکیورٹی تھریٹ ہے، عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

عمرسرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں وفاقی حکومت کے اداروں کو شامل نہیں کیا ، آئی جی ایک فرد ہے ہمیں پنجاب پولیس کے ادارے پر اعتماد ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج گجرات میں پرویزالٰہی لانگ مارچ کا ممکنہ طورپراستقبال کریں گے ، عمران خان شام کوگجرات میں ساڑھے4 بجے وچوئل خطاب کریں گے

مشیر داخلہ پنجاب نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی مصروفیات کو محدود رکھا ہے۔

عمر سرفرازچیمہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے ، جس میں لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے عمران خان کو آگاہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں