جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

عمران خان کے دونوں بیٹے والد سے ملنے پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے دونوں بیٹے والد سے ملنے اور عیادت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلمان پاکستان پہنچ گئے۔

قاسم اور سیلمان کو سخت سکیورٹی میں زمان پارک پہنچایا گیا، جہاں دونوں بیٹوں نے اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان زخمی ہوگئے تھے۔

شوکت خانم میموریل اسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن کیا تھا، جس کے بعد لاہور زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ پر صحت یاب ہو رہے تھے۔

خیال رہے اس سے قبل عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے قاتلانہ حملے پر صدمے کا اظہار کیا تھا اور اس شخص کی بھی تعریف کی، جس نے پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی سربراہ پر حملے کو ناکام بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں