تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘اسلام آباد دھرنا دینے نہیں بلکہ حقیقی آزادی کا جہاد لڑنے جارہا ہوں’

گوجرانوالہ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اسلام آباد دھرنا دینے نہیں بلکہ حقیقی آزادی کا جہاد لڑنے جارہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مجرموں،راناثنا اللہ جیسے قاتلوں سے ہے، اپنے حقوق کے لئے ہم نے قانونی اورا ٓئینی جنگ لڑنی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے ارشد شریف نے بتایا تھا کہ کون دھمکیاں دیتا تھا، وہ اپنی جان بچانے کے لئے ملک سے باہر جاتا ہے پھر وہاں شہید کردیاجاتا ہے،بتائیں ہمیں کون انصاف دے گا؟

یہ بھی پڑھیں:  لانگ مارچ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ راناثنااللہ جیسا قاتل ،شریف جیسے چور اور زرداری مافیا کے آگے قوم نہیں جھکےگی،ہم ان چوروں سے آزادی چاہتے ہیں، قوم قانون اورانصاف کی بالادستی کا مطالبہ کرتی ہے اپنا مطالبہ لئے انسانوں کا سمندر حقیقی آزادی کیلئے اسلام آباد آرہاہے۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مودی وہ آدمی ہے جو مسلمانوں پر ظلم کرتا ہے جبکہ نواز شریف تم اسے گھر پر شادی پر بلاتے ہو،نوازشریف تم کشمیری نہیں بلکہ نریندر مودی کے چمچے ہو۔

Comments

- Advertisement -