اشتہار

عمران خان کی 7 حلقوں سے کامیابی، نوٹیفکیشن یا ری پولنگ؟ فیصلہ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹفیکشن جاری ہوگا یا دوبارہ پولنگ ہوگی فیصلہ آج ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ سال قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کے جیتنے والے 7 حلقوں کا الیکشن کمیشن نے تاحال کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ ان حلقوں پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا یا پھر دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی یہ اہم فیصلہ الیکشن کمیشن آج کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرنے پر نوٹس لیا تھا اور نوٹفیکیشن کیس پر 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ سال ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں عمران خان این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور پر کامیابی حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نے این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 239 کورنگی اور این اے 45 کرم سے بھی فتح سمیٹی تھی۔

عمران خان نے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں بیک وقت الیکشن جیت کر اپنا ہی 5 حلقے جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں