منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

‘عوام آئین کی خلاف ورزی کرنے والے مافیا کو برداشت نہیں کرے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ شاندار ریلی ان لوگوں کے لئے انتباہ ہے جو سپریم کورٹ اور آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی یوم مئی کی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت پرعمران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یوم مئی کی ریلی کے لیے لاہور سے زبردست رسپانس ملا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شاندار آغاز کے بعد ریلی اور بھی زور پکڑ رہی ہے، یہ ان لوگوں کے لیےانتباہ ہے جو سپریم کورٹ اور آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہےہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام آئین کی خلاف ورزی کرنے والے مافیا کو برداشت نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی "مزدور ریلی” نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا قافلہ اپنی منزل ناصر باغ پہنچا، کارکنان اپنے قائد کی ہدایت پر پیدل مارچ کرتے ہوئے ریلی میں شامل ہوئے، مرد و خواتین اور بوڑھے بھی ریلی کا حصہ بنے، ریلی مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ناصر باغ پہنچی۔

ریلی کے اختتام پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گاڑی کے اندر سے ہی کارکنوں سے خطاب کیا، سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو گاڑی سے نکلنے سے روک دیا گیا۔

ریلی شروع ہونے سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیمر والی گاڑی خراب ہو گئی، تکنیکی وجوہات کی بنا پر گاڑی خراب ہوئی، کلمہ چوک میں گاڑی کی تکنیکی خرابی دور کرنے کی کوشش کی گئی تاہم خرابی دور نہ ہونے کی صورت میں اسے واپس بھیج دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں