ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

‘عمران نذیر سہواگ سے زیادہ باصلاحیت تھے’

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سابق قومی اوپنر عمران نذیر کو بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ سے زیادہ باصلاحیت پلیئر قرار دے دیا۔

مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس نے دعویٰ کیا کہ سہواگ کا ذہن عمران نذیر سے بہتر ضرور تھا مگر ٹیلنٹ کے لحاظ سے دونوں میں کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

شعیب اختر نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ جب عمران نے جارحانہ سنچری بنائی تو اسے سمجھایا کہ اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے لیکن انہوں نے نہیں سنی۔

- Advertisement -

لیجنڈری بولر نے کہا کہ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ سہواگ کا دماغ عمران نذیر سے بہتر تھا لیکن عمران کا ٹیلنٹ کے لحاظ سے بھارتی اوپنر سے بہتر تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس سہواگ سے اچھے پلیئرز موجود تھے اگر ہم یہ جانتے کہ کس طرح اپنے برینڈز کا خیال رکھنا ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ اپنے برینڈرز کی دیکھ بھال کس طرح کرنی ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ عمران نذیر کو ہم سہواگ سے بڑا پلیئر بنا سکتے تھے وہ دلکش شارٹس کے ساتھ بہترین فیلڈنگ بھی کرتا تھا لیکن ہم اس کی شاندار صلاحیتوں کو ٹھیک سے استعمال نہیں کر پائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں