ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہرکا جنید جمشید کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر نے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کو گراؤنڈ میں انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے وکٹ لینے کے بعد اپنی کٹ والی ٹی شرٹ اوپر کی جس کے نیچے انہوں نے جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ پہن رکھی تھی، جس کے باعث انہیں پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

عمران طاہر کے منفرد انداز نے جنید جمیشد کی یاد پھر سے تازہ کردی۔

خیال رہے کہ جنید جمشید جنوبی افریقہ کے کھلاڑی عمران طاہر اور ہاشم آملہ کے دوست تھے۔ جنید جمشید اکثر تبلیغ کے لئے ساوتھ افریقہ کا سفر کیا کرتے تھے جہاں ان کی ملاقات عمران طاہر اور ہاشم آملہ سے ہوئی۔

واضح رہے کہ معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید سات دسمبر کو چترال سے اسلام آباد واپسی کے دوران طیارے حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں