ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

جنوبی افریقی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی نہ کرنے پر افسردہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے پاکستان کی نمائندگی نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر کا کہنا ہے کہ مجھے بڑا کرکٹر بنانے میں لاہور کرکٹ کا بڑا ہاتھ ہے۔

عمران طاہر نے کہا کہ لاہور میں کرکٹ کھیلنے پر فخر ہے، پاکستان میں ساری کرکٹ کھیلا مگر افسوس ہے کہ پاکستان سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

جنوبی افریقی اسپنر کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ جنوبی افریقہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اپنے دروازے کھول دئیے، انہوں نے کیریئر کو پروان چڑھانے میں اپنی اہلیہ کا ساتھ دینے کا ذکر بھی کیا۔

عمران طاہر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے لیے کھیلنے کا زیادہ تر سہرا میری اہلیہ کو ہی جاتا ہے۔

عمران طاہر کو پسند نہ پسند کی بھینٹ چڑھایا گیا، فیصل اقبال

دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے یقین ہے کہ عمران طاہر کو پاکستان کے لیے کھیلنا چاہئے تھا، وہ تمام فارمیٹس میں گرین شرٹس کے لیے ایک شاندار اسپنر ثابت ہوسکتا تھا۔

فیصل اقبال کے مطابق عمران طاہر ایک بہترین اسپنر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین فیلڈر اور بہتر بلے باز بھی ہے، ان جیسے دیانت دار اور محنتی کھلاڑیوں کو پسند نہ پسند کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں