جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمران خان نے حکومت کے خلاف تاریخ ساز دھرنے کا اشارہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعمران خان نے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اخلاقی طور پر وزیراعظم کے عہدے پرفائزرہے کا حق کھوچکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مطالبات نہ مانے گئے تو تاریخی اسٹریٹ پاور دکھائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہ کہ اس سارے معاملے میں جو اپوزیشن جماعت حکومت سے جا ملی، عوام میں اس کی اہمیت صفر ہوجائے گی۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا اس وقت تمام جماعتیں اپوزیشن ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ پانامہ کمیشن کے ٹی اوآرز اپوزیشن کی مشاورت سے طے کیے جائیں۔

کپتان کا کہنا تھا وزیر اعظم نواز شریف پر پہلے ترس آتا تھا لیکن جب سے انہوں نے شوکت خانم کو نشانہ بنایا ترس کھانا چھوڑ دیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ پنامہ اسکینڈل سے ان کے یا ان کے بچوں کے خلاف کچھ بھی ثابت ہوا تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔

موزیک فانسیکا نامی کمپنی کے لیک شدہ دستاویزات پنامہ پیپرز میں وزیراعظم کے تینوں بچوں کے شامل ہیں کہ کس طرح انہوں نے اپنی دولت چھپائی ہے۔

وزیر اعظم نے نے پنامہ پیپرز میں اپنے بچوں نام آنے پر ان کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کا بھی اعلان کیا ہے جو کہ الزام کی عالمی سطح پر تحقیقات کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں