سکھر: تحریک انصاف کے سربارہ عمران خان نے سندھ کے بلدیاتی سیٹ اپ میں آکر صوبے کی تقدیر بدلنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔
تحریک انصاف کے کپتان براستہ سکھر شکارپور پہنچے جہاں انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں دیکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ملک کی دولت لوٹ کر ملک سے باہر لے جائی جا رہی ہے کالے دھن سے دبئی میں محل بنائے جارہے ہیں۔ سب سے زیادہ سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، کالے دھن سے دبئی میں محل تعمیر کیے جارہے ہیں۔
عمران خان نے بلدیاتی سیٹ اپ کا حصہ بن کر صوبے کی تقدیر بدلنے کا وعدہ بھی کیا۔عمران خان نے رینجرز کو دعوت دی کہ وہ خیبرپختونخوا میں بدعنوانوں کو پکڑیں۔
انہوں نے چار اکتوبر کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر تاریخی احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا۔