پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

خادم حسین رند کا تبادلہ، عمران یعقوب اے آئی جی کراچی تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کا تبادلہ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کا تبادلہ کرکے عمران یعقوب کو کراچی پولیس چیف تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے عمران یعقوب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران یعقوب کراچی پولیس چیف رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ انسپکٹر شبیر راؤ کو ایس ایچ او سائٹ اے تعینات کیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر افتخار خانزادہ کو ایس ایچ او ماڑی پور تعینات کردیا گیا ہے۔

انسپکٹر سجاد ایس ایچ او سعید آباد تعینات کیے گئے ہیں، عدیل احمد ایس ایچ او شیرشاہ اور انسپکٹر ایاز خان ایس ایچ او سائٹ ہی تعینات رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں