تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

"کراچی کو دوبارہ یرغمال نہیں بننے دیں گے”

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی نے جیسے ہمارا ساتھ دیا اس کی مثال نہیں ملتی، اب عظیم جدوجہد کو تیز کرنے کاوقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار عمران خان نے پی ٹی آئی سندھ کے سابق صدر اشرف قریشی سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا، اس ملاقات میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی شریک ہوئے۔

عمران خان نے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے بعد کراچی نہایت اہمیت کا حامل ہے، شہرقائد نے جیسے ہمارا ساتھ دیا تھا اسکی مثال نہیں ملتی، ہم نے کراچی کو سیاسی جدوجہد کے زریعے دہشتگردی سے نجات دلائی، دوبارہ کراچی کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اختلافات بھلا کر ملکر کام کریں پارٹی کا پیغام آگے پہنچائیں،جو لوگ اسلام آباد نہ پہنچ سکیں وہ اپنے شہروں میں احتجاج کریں،امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج میں ویسے ہی شرکت کریں جیسا کہ جلوسوں میں نکلے، یہ ٹرننگ پوائنٹ ہے ، آزادی کیساتھ ملکی مفاد کے فیصلے کرنے ہیں اب جدوجہد کو تیز کرنے کاوقت آگیا۔

ملکی معاشی صورت حال پر عمران خان نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں ہی ان چوروں نے ملکی معیشت تباہ کردی اور عوام مہنگائی کے دلدل میں پھنس گئے اس کے برعکس ہم نے اپنے دور حکومت میں عوام کو ریلیف دیا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں