تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امتحانات منسوخی کا مطالبہ، ’’عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز بن گیا

اسلام آباد:میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کی منسوخی کا مطالبہ کرنے والے احتجاجی طلبا نے 10لاکھ ٹوئٹس کرکے ٹوئٹر پر ’’عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک وانٹرمیڈیٹ کے طلبا نے حکومت سے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ، اس سلسلے میں احتجاجی طلبا نے 10لاکھ ٹوئٹس کرکے ٹوئٹر پر ’’عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

’’عمران خان اسٹوڈنٹس کی سن لو‘‘کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر گزشتہ روز سے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

اہم سیاسی رہنماؤں کی جانب سے طلبا کے حق میں ٹوئٹس کئے گئے ، تاہم وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکی جانب سےکوئی بھی ردعمل دینے سے انکار کیا گیا۔

وزارت تعلیم نے تمام تر بورڈز میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -