اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

امتیاز شیخ کا توانائی بحران پر وفاقی وزیر حماد اظہر سے استعفیٰ کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے توانائی بحران پر وفاقی وزیر حماد اظہر کو قصور وار قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ توانائی بحران مزید شدت اختیار کررہا ہے، سردیوں میں گیس بحران مزید شدت اختیار کرجائے گا۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ نیپرا کی رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، حکومت فرنس آئل سے بجلی بناکر اپنے اے ٹی ایم کی جیبوں کو بھر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اپنی نااہلی کا اعتراف کرنے کے بجائے نیپرا رپورٹ کو مسترد کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں