منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سندھ ہائی کورٹ نے گلشن اقبال میں سپراسٹورکوپورے دن کھولنے کا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے موتی محل گلشن اقبال میں معروف سپرسٹور کو دوبارہ سے پورے دن کے لیے کھولنے کی اجازت دے دی ہے،سپر اسٹور کو 3 بجے دوپہر سے رات 10 بجے تک کے لیے بند کرا دیا جاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق موتی محل گلشن اقبال پر حال ہی میں کھلنے والے معروف سپر اسٹور کو ٹریفک جام کی شکایات پر شہری حکومت کی جانب سے دوپہر 3 بجے سے رات 10 تک بند رکھنے کی پابندی لگادی گئی تھی، جس کے خلاف سپر اسٹور کی انتظامیہ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

درخواست گزار نے سندھ ہائیکورٹ کے روبرو موقف اپنایا کہ سپر سٹور بند رکھنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اور شہری سستی و معیاری اشیاء خریدنے سے بھی محروم ہیں، لہٰذا انتظامیہ کو پابندی ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

sindh-high-court

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شہری انتظامیہ سے سپر اسٹور پر پابندی لگانے کے حوالے سے استفسار ہر شہری حکومت کا کہنا تھا کہ پابندی ٹریفک پولیس کی درخواست پر لگائی گئی ہے کیوں کہ رمضان کے مہینے میں اس شاہراہ پر ٹریفک ویسے ہے بہت زیادہ ہوتا ہے، سپر اسٹور کھلنے کے بعد سے شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام رہتا رہتا تھا۔

imtiaz super store

ایس ایس پی ٹریفک نے سپر اسٹور کھلنے سے ٹریفک کے مسائل میں بے پناہ اضافے سے عدالت کو آگاہ کیا اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی ٹریفک سے مکالمہ کیا اور کہا کہ لوگ پارکنگ کرتے ہیں تویہ آپ کی ناکامی ہے آپ ٹریفک کنٹرول کریں کاروبار کیوں بند کرایا؟

عدالت نے ٹریفک پولیس کے موقف کو رد کرتے ہوئے اپنے حکم میں سپر سٹور کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ لیاری ندی پر شہریوں کو پارکنگ کی اجازت نہ دے اور جو شہری پارکنگ کرے اس کی گاڑی اٹھائے یا بہ طور سزا ٹائر کی ہوا نکال دے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں