اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2 ماہ میں ہم اپنے وینٹی لیٹرز کی پراڈکشن پوری کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفایق وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 60 دنوں میں ہم اپنے وینٹی لیٹرز کی پراڈکشن پوری کر دیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز چلانے کے لیے تربیتی گروپ ہوگا،رضاکار کی ٹیم مختلف اسپتالوں میں جائےگی جہاں وینٹی لیٹر چلائےگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 100 ملین ڈالر سے کرونا سے تحفظ والے آلات کی ایکسپورٹ کر رہے ہیں، عالمی معیار پر یہ چیزیں بن رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ این 95 ماسک ہم پاکستان میں خود بنا رہے ہیں،ہم بڑی تعدادمیں ٹیسٹنگ کٹس بناسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل یونیورسٹی آلات کی ٹیسٹنگ کرےگی،کرونا سے متعلق شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹی لیٹرز خود تیار کر رہے ہیں: فواد چوہدری
یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹی لیٹرز خود تیار کر رہے ہیں، وینٹی لیٹرز کی تیاری کا مرحلہ پیچیدہ عمل ہے، ہمارے انجینیئرز نے کمال کر دکھایا ہے۔