جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

سال 2023 میں عمرہ زائرین کی آمد کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں گزشتہ سال ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار سے زائد زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی جو اب تک ایک سال میں ریکارڈ تعداد ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سال 2023 میں دنیا بھر سے ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی جو اب تک ایک سال میں سب سے زیادہ تعداد ہے جو 2022 کے عمرہ زائرین کے مقابلے میں 58 فیصد زائد ہے۔

وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج وعمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں انکشاف کیا کہ 2023 کا سال عمرہ زائرین کی تعداد کے اعتبار سے ریکارڈ ساز رہا۔ اس سے قبل 2019 میں سعودی عرب آنے والے زائرین کی سب سے زیادہ تعداد ساڑھے 8 ملین (لگ بھگ 85 لاکھ) تھی اور یہ ریکارڈ گزشتہ سال ٹوٹ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ایک کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار سے زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور یہ سب بہترین عمرہ سہولیات کی فراہمی کے مربوط اور نقائص سے پاک نظام کے باعث ممکن ہوا۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں ہر سال مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔ جسے یقینی بنانے کے لیے 1.3 بلین ڈالر سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں سے عمرہ زائرین کے لیے گنجائش اور سہولیات میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں