کراچی میں قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھانجے سے خالہ کو ذبح کر دیا۔
انسانیت سوز واقعے شاہ فیصل کالونی میں پیش آیا جسے دیکھ کر روح کانپ اٹھے۔ بھانجے نے تیز دھار آلے سے خالہ کا گلا کاٹ دیا۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش میں کہا ہے کہ واقعہ رقم کے تنازع پر پیش آیا جس میں بھانجے نے گھر میں خالہ کو قتل کر دیا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا۔
مقتولہ کی شناخت رخسانہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ملزم کا نام عمران بتایا جاتا ہے جو روپوش ہے ۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
تفتیشی اہلکاروں نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔