ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

فرانس میں اسلام دشمنی پر مبنی ایک اور واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس میں اسلام دشمنی پر مبنی ایک اور واقعہ پیش آیا ہے کو ایک مسجد سے سؤر کا سر ملا ہے جس کی وزیر داخلہ نے سخٹ مذمت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے مشرقی حصے میں ایک مسجد کے قریب سے ایک سؤر (اسلام میں ناپاک قرار دیا گیا جانور) کا سر ملا ہے جس کی فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی کے خلاف ایسی کارروائی قابل قبول نہیں ہے۔

اے ایف پی کے مطابق استغاثہ نے کہا ہے کہ نسلی منافرت پر اکسانے‘ کی تحقیقات اس وقت شروع کی گئی جب جمعے کو ووسگس کے علاقے کے ایک گاؤں کی ایک مسجد میں نمازیوں کو مسجد کے باہر سے اسلام میں حرام قرار دیے گئے جانور سؤر کا سر ملا۔

- Advertisement -

فرانسیسی وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ شمالی فرانس میں دو دیگر مساجد کی بھی ’توہین‘ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے کے آخر میں ویلنسیئنز اور فَریزنے سور ایسکو میں مساجد کی توہین کی گئی۔ ووسگس میں موجود مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ میں مسلمان ہم وطنوں کے خلاف ان ناقابل قبول کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ اس وقت فرانس سمیت دنیا بھر میں مسلمان اپنا مقدس ماہ رمضان المبارک عقیدت واحترام سے منا رہے ہیں جس میں امت مسلمہ میں عبادت کا جذبہ زیادہ بڑھ جاتا ہے اور یہ واقعات اسی مقدس مہینے رمضان میں رونما ہوئے ہیں جن کو مسلمانوں کو طیش دلانے کی سازش سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں