بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

ایک اور ملک میں کورونا کی نئی قسم سے ہلچل، سائنسدانوں کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد مختلف ممالک کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ایک جانب جب مختلف ممالک میں کورونا کے خلاف ویکسی نیشن پروگرام جاری ہے تو دوسری جانب کورونا کی نئی اقسام بھی سامنے آرہی ہیں۔

ایسے میں سائنسدان بھی یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آیا نئی قسم پر ویکسین اثرا انداز ہو گی کہ نہیں۔

اس حوالے سے مختلف آرا پائی جاتی ہیں لیکن برطانوی سائنسدانوں نے حوصلہ افزا خبر سنائی ہے کہ برازیلئن قسم پربھی ویکسین اثرکرے گی۔

جاپان نےبرازیل سےآنے والے مسافر میں نئی قسم کی تشخیص سے ڈبلیو ایچ او کو آگاہ کیا جس کے بعد برطانیہ کا برازیل سے سفر پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی امریکی ممالک سےسفر پر آج سے پابندی لگائی جا سکتی ہے اور پابندی کا اعلان کورونا کمیٹی غور کے بعد آج کر سکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں