اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بالی ووڈ میں مختصر ملبوسات پسند کیے جاتے ہیں،نرگس فخری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ خوبرو اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے بدقسمتی سے بالی ووڈ میں مختصر ملبوسات میں اداکاراؤں کو پسند کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا شمار شوبز کی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہےجنہوں نے بہت کم عرصے میں بالی ووڈ میں بہت مختصر عرصے میں اپنی جگہ بنالی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کےدوران اپنی فلم ’ہاؤس فل 3‘ کی پرفارمنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’مجھے اچھا لگا کہ لوگوں نے مجھے پسند کیا۔

نرگس فخری کا کہنا تھا کہ میں کافی شرمیلی ہوں اور مجھے ایسے کپڑے پہننا پسند نہیں جن میں بہت زیادہ نمایاں لگوں لیکن بولی وڈ میں اداکاراؤں کو مختصر ملبوسات میں پسند کیا جاتا ہے‘۔

ایک سوال پر اداکارہ کا ہنستے ہوئے کہنا تھا ’بد قسمتی سے یہ ایک ایسی انڈسٹری ہے جہاں لوگوں کے جسم کو پسند کیا جاتا ہے، سب ہی مجھ جیسی لڑکی کو ڈانس کرتے دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

نرگس نے مزید کہا کہ ’مجھے زبان کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مجھے ہندی سمجھ آتی ہے لیکن میں اب بھی اسے ٹھیک سے بول نہیں پاتی، اس وجہ سے مجھے لگتا ہےکہ لوگ مجھے پسند نہیں کررہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’مجھے کئی بار تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، کسی اور جگہ سے بالی ووڈ آنا مشکل ہے کیوں کہ یہاں مختلف انداز میں کام ہوتا ہے‘۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نرگس فخری کا اداکار ادے چوپڑا سے بریک اَپ قرار دیا گیا تھا جس کے وہ امریکہ روانہ ہوگئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں