پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجہ سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ان کیمرہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے قومی اسمبلی ہال میں طلب کیا گیا ہے، جس میں سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایوان مختص کرنے کی تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی جس کو منظور کر لیا گیا ہے۔

تحریک میں کہا گیا ہے کہ اجلاس 21 اور 23 جون کو قومی اسمبلی ہال میں ہو گا، وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، جس کے وقت کا تعین جلد کر لیا جائے گا۔

شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا یہ دوسرا اجلاس ہے اس سے قبل بائیس اپریل پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں