اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے بھارتی عزائم سے دنیا کو خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے یو این گاڑی پر فائرنگ کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مودی اندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانےکیلئےفالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے اگر فالس فلیگ آپریشن ہوا تو ہمارا جواب بھرپور ہو گا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ بھارت نےایل اوسی پرجان بوجھ کر یوا ین گاڑی کو نشانہ بنایا یو این گاڑی پرفائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ گاڑی پر نیلا جھنڈا لگے ہونےکے باوجود نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت کی اس غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، مودی اندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانےکیلئےفالس فلیگ آپریشن کرسکتاہے، مودی حکومت کی کسی بھی ممکنہ گڑبڑ سے دنیا کو خبردار کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ بھارت میں کورونا، کسادبازاری اور کسانوں کےاحتجاج کےمسائل ہیں جب کہ ایل اوسی پر فائرنگ میں شہری آبادی کونشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں 276 شہری شہید ہوئے، بھارت کی شہری آبادی پرگولہ باری سے92خواتین اور 68 بچے شہیدہوئے۔

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ عالمی برادری پر واضح کرتا ہوں کہ فالس فلیگ آپریشن ہوا تو ہمارا جواب بھرپور ہو گا، کسی بھی خطرےپرپاکستان جوابی کارروائی کاحق رکھتاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں