ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مشکل حالات میں ہماری سوچ اور توجہ کا مرکز بےسہارا افراد ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں ہماری سوچ اور توجہ کا مرکز بےسہارا افراد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن پناہ گاہ نسیم الرحمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بےسہارا اور نادار لوگوں کے لیے پناہ گاہوں میں خصوصی انتظامات پرگفتگو کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بےسہارا لوگوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے، مشکل حالات میں ہماری سوچ اور توجہ کا مرکز بےسہارا افراد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنےمشکل حالات ہوں گے میری توجہ بےسہارا لوگوں پر ہوگی،پناہ گاہوں میں کھانے پینے اور صحت کی سہولتوں پر توجہ دی جائے، جتنے مشکل حالات ہوں گے، میری توجہ بےسہارا لوگوں کے لیے اتنی رفتار سے بڑھےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پناہ گاہوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے، مخیرحضرات کو اس کار خیر میں حصہ دار بنایا جائے گا، پناہ گاہوں میں اضافہ، نظم و نسق میں بہتری کے لیے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وزیراعظم کی کرونا کے خلاف تمام ملکی وسائل استعمال کرنےکی ہدایت

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں