جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ایسٹر پر پوپ فرانسس کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایسٹر کے خطاب میں پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے اس سلسلے میں ویٹی کن میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ طبعیت خراب ہونے کے باوجود پوپ فرانسس دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔

ایسٹر پر پیغام میں پوپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں سے دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں کہ غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے اور گزشتہ 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی اور پٹی میں فوری جنگ بندی کی جائے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کی آنکھوں میں کتنی تکلیفیں دیکھتے ہیں بچے ان جنگی علاقوں میں مسکرانا بھول گئے ہیں ان کی آنکھیں ہم سے پوچھتی ہیں کیوں؟ یہ سب موت کیوں؟ یہ سب تباہی کیوں؟ جنگ سے ہمیشہ تباہی آتی ہے۔

 انہوں نے یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے خاتمے پر بھی زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں