پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

یورپ میں کرونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، ڈائریکٹر یورپین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : ڈائریکٹر یورپین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول آندریا ایمن نے کہا ہے کہ دیگر امراض میں مبتلا افراد بے احتیاطی پر کرونا کا شکار ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر یورپی ممالک ہیں جہاں متاثرین اور اموات کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

کئی ماہ کے لاک ڈاون کے بعد اب یورپی ممالک میں جاری لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ہے تاہم ڈائریکٹر یورپین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول آندریا ایمن کا کہنا ہے کہ یورپ میں کرونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو کرونا وارس دوبارہ پھیل سکتا ہے اور دیگر امراض میں مبتلا افراد بے احتیاطی پر کرونا کا شکار ہوسکتے۔

ڈائریکٹر ای سی ڈی سی نے جاری رپورٹ میں بتایا کہ لاک ڈاؤن میں لوگوں نے معاشرتی، معاشی نقصان اٹھائے، یورپ میں 14 لاکھ 44 ہزار 710 افراد کرونا کا شکار ہوئے، یورپ میں ایک لاکھ 69 ہزار 207 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم میں تین ماہ بعد لاک ڈاون میں نرمی کے بعد حکومت نے کچھ مساجد کو کھولنے کی اجازت دی جس میں پہلا جمعہ احتیاطی تدابیر اور قواعد و ضوابط کی پابندی کے ساتھ ادا کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں