تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

ڈاکٹرز نے لڑکی کے جسم سے اعضا نکال کر تھیلیاں بھر دیں، لڑکی ہلاک

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ڈاکٹرز نے 15 سالہ لڑکی کت جسم سے اعضاء نکال کر تھیلیاں بھر دی جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹرز نے 15 سالہ لڑکے کے آنتوں کا آپریشن کرنے کے دروان اس کے جسم سے اعضا نکال کر تھیلیاں بھر دیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ الخانہ جب آخری رسومات کی تیاری کررہے تھے تو اس دوران ڈاکٹرز کے اس گھناؤنے کام کا شک ہوا، اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دوران تحقیقات جب لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا تھا تو ڈاکٹرز کے اس سنگین جرم کا پتا چلا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کو 21 جنوری کو آنتوں کی بیماری کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، 24 جنوری کو آپریشن کیا گیا اور 2 دن بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہلخانہ لاش گھر لے گئے تاہم بعد میں ان کی جانب سے ڈاکٹرز پر اعضا نکالنے کا الزام عائد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس کے مطابق اہلخانہ کی شکایت کے بعد لاش کو تحویل میں لیا گیا تھا۔

Comments