تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انڈونیشیا میں‌ ‘مردوں کا تہوار’ شروع، قبروں سے مردے باہر نکل آئے

جکارتہ : انڈونیشیا کے تورجا نامی قبیلے میں ’مردوں کا تہوار‘ شروع ہوتے ہی قبر سے مردے باہر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب و غریب اور حیرت انگیز تہوار انڈونیشیا کا تورجا قبیلہ مناتا ہے، جس کے لوگوں کو ماننا ہے کہ مردے مرنے کے بعد بھی زندہ ہوتے ہیں اور موت کے بعد زندگی کا اصل مرحلہ شروع ہوتا ہے۔

انڈونیشیا میں بسنے والا تورجا قبیلے کے افراد مردوں کے تہوار کا آغاز ہوتے ہی اپنے پیاروں کی لاشیں قبریں کھود کر باہر نکالتے ہیں اور پھر انہیں کھانا کھلاتا ہے اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ قبیلے کے مرے لوگوں کی آخری رسومات بھی الگ طریقے ادا کی جاتی ہیں اور اس دوران باہر سے گھومنے آئے لوگوں کو تصویر لینے کی اجازت دی جاتی ہے اور انہیں چائے ناشتہ بھی کرایا جاتا ہے۔

مردہ شخص کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بھینس کی بلی چڑھائی جاتی ہے اور اس کے بعد مردہ جسم کو گھر لے جایا جاتا ہے جس کے بعد اس کو اناج گھر اور بعد میں قبرستان لے جاتے ہیں۔

مردہ جسم کو کئی سالوں تک محفوظ رکھنے کیلئے اس کے جسم پر فارملڈ ہائیڈ اور پانی کے گھول چڑھائے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -