سفاک شخص نے بائیک سے پیٹرول نکالنے پر فائرنگ کر کے بچے کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں پیش آیا جہاں بائیک سے پیٹرول نکالنے کے الزام میں بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوسی کے بچے سونو نامی شخص کی بائیک سے پیٹرول نکال رہے تھے کہ پیٹرول گرتا دیکھ کر لوگوں نے ہوشیار کیا، سونو نےطیش میں آکر فائرنگ کردی جس سےبچہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق 11 سالہ بچہ فائرنگ سے جاں بحق ہوا جب کہ واقعے میں ایک بچی زخمی بھی ہوئی۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب مدینہ کالونی میں 14سال کی بچی آرزو فائرنگ سے زخمی ہو گئی جسے ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔