اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں بھارتی ویرئنٹ کی شرح سو فیصد ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر کرونا کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرو لوجی کے مطابق کراچی میں بھارتی ویرئنٹ کرونا کی شرح سو فیصد ہوگئی ہے جبکہ کراچی سے وائلڈ ٹائپ کےکرونا کاخاتمہ ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے اسی کیسز کی کی جینوٹائپنگ کی گئی،سب ڈیلٹا ویرئنٹ نکلے۔

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز8464ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1393 کروناپازیٹو کیس سامنےآئے، اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 16.46 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے کراچی میں کرونا کی شرح مصنوعی طورپر نیچےلانے کی کوشش شروع کردی ہیں، کرونا کی شرح میں کمی کیلئےغیر ضروری طور پر لوگوں کےٹیسٹ کیےجارہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سیکرٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے ڈی ایچ اوز کو ٹیسٹ کرنےکےٹارگٹ دے دئیے ہیں، زیادہ تعداد میں ٹیسٹ کرنے سےکرونا کی شرح خودبخودنیچےآجاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں