تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کشمیر میں‌ ظلم ڈھارہے بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگے

سری نگر : مقضوبہ کشمیر میں تعینات دہشت گرد بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے اپنی ہی گن سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے، آج بھی کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے رنگریٹ میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی کی شناخت اوم پرکاش کے نام ہوئی ہے جو انڈین آرمی میں لائنس نائیک کے عہدے پر فائض تھا۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ لانس نائیک اوم پرکاش کی خودکشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے لیکن واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں بالخصوص سی آر پی ایف جوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2010 سے 19 تک 1113 بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -