لاہور میں سنگ دل ماں نے دو بچوں کو جلا کر مار ڈالا۔ پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ مانگا منڈی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی پر ماں نے دو بچوں کو آگ لگا دی جس سے وہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں جھگڑا کے بعد ماں نے مبینہ طور پر انتہائی اقدام اٹھایا ہے۔ جھلسنے والے بچوں کی عمر 3 اور 2 سال ہے۔
تین سالہ بیٹے کا نام فیضان اور دو سالہ بیٹے کا نام عبدالرحمن ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماں نے بچوں کا گلا دبانے کے بعد کمرے کو آگ لگا دی جس سے بچے جھلس گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کیں۔ پولیس نے والدین کو گرفتار کر لیے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے۔