لاہور میں دوست کی جگہ امتحان دینے والا نوجوان پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لارنس روڈ امتحانی مرکز سینٹر نمبر 19 میں دوسرے کی جگہ پیپر دینے والا امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو کہ اصلی امیدوار محمد عرفان کی جگہ پر امتحان دے رہا تھا۔
- Advertisement -
ملزم کی شناخت فہیم عباس ولد سجاد علی سے ہوئی ہے۔ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ضیاء سبطین نے دوران چیکنگ جعلی امیدوار کو پکڑا ہے۔
کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں کا کہنا ہے کہ جعلی امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے یو ایم سی بنا کر کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے، جعلی امیدواران کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔