ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان کی خاتون سے زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

خاتون کی درخواست پر تھانہ گجرپورہ میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم خلیل نے نوکری کا جھانسہ دےکر کوٹ خواجہ سعیداسپتال بلایا اور ساتھیوں کےہمراہ گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے ملزمان نے ویڈیو بنائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم خلیل سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تو اس نے خود کو میڈیسن کمپنی کا منیجر بتایا۔

خاتون کے بقول خلیل نے نوکری کے لیے بلایا اور پھر اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے ساتھ لے گیا جہاں ملزمان کے دو دیگر ساتھی بھی موجود تھے جنہوں نے اجتماعی زیادتی کی۔

 

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں