تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لاڑکانہ میں بااثر شخص کا نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد، ویڈیو بھی بنالی

لاڑکانہ : اللہ آباد محلہ میں بااثر شخص نے چوری کے شبے میں نوجوان کو بے لباس کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناڈالی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ کے علاقے اللہ آباد میں بااثر شخص کے تشدد کا ایک اورافسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک کرسی اور ٹیبل چوری ہونے کے شبے میں نوجوان پر بری طرح تشدد کیا گیا۔

بااثر شخص نے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو میں بنائی، ویڈیو میں نوجوان کو بے لباس کرکے تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعہ رونما ہونے پر ایس ایس پی مسعود احمد بنگش نے نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے دونوں مرکزی ملزمان فرمان ابڑو اور جاوید کھوکھر کو گرفتار کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -