تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سسر نے ہونے والے داماد کو کمرے میں بند کردیا

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ نوجوان نے انکشاف کیا ہے کہ اُسے ساس سسر نے گھر بلا کر کمرے میں بند کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اٹ پر ایک شہری نے اپنی کہانی شیئر کی اور انکشاف کیا کہ ساس سسر نے اُسے اپنے گھر بلا کر تنخواہ پوچھی اور نہ بتانے پر موبائل چھین کر کمرے میں بند کردیا۔

کینیڈین شہری نے پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ’میری منگیتر کے والد سنار کا کام کرتے ہیں، انہوں نے فون پر اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا، جب میں پہنچا تو انہوں نے ملازمت کے حوالے سے گفتگو شروع کی‘۔

’میں نے حال ہی میں نئی ملازمت شروع کی، اس حوالے سے ساس سسر معلومات حاصل کرنا چاہتے تھے، انہوں نے گفتگو کے دوران تنخواہ بتانے پر اصرار کیا، جس پر میں نے کوئی جواب نہیں دیا اور مسلسل سوال پر انکار کیا‘۔

پوسٹ میں شہری نے بتایا کہ ’میں نے انہیں یقین دلایا کہ آپ کی بیٹی کا مستقبل محفوظ ہوگا، اُسے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور میں ہی تمام اخراجات پورے کروں گے‘۔

’گفتگو کے دوران سسر نے کھانے کی میز پر مجھے چابیاں اور موبائل فون رکھنے کا کہا اور جب وہ مطمئن نہ ہوسکے تو موبائل اور چابیاں اٹھا کر کمرے سے باہر گیے اور دروازہ بند کردیا‘۔

مذکورہ شخص نے اپنے ہونے والے سسر کو لالچی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے سسر کی اس حرکت پر شدید غصہ آیا کیونکہ میرے لیے یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، اس تمام واقعے پر جب غصے کا اظہار کیا  تو کمرے کا دروزہ کھلا اور موبائل و چابی تھما کر جانے جانے کی اجازت دی گئی‘۔

Comments

- Advertisement -