تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بیٹی کی محبت میں باپ جنگ زدہ علاقے میں پہنچ گیا

واشنگٹن/کیف : جنگ زدہ علاقے میں پھنسی ہوئی بیٹی اور نواسے کو لینے کیلئے امریکی شہری یوکرین پہنچ گیا۔

باپ بیٹی کی محبت کی مثالیں دنیا میں ہزاروں ہیں اسی حوالے سے امریکی شہری نے بیٹی کی محبت میں بمباری کی بھی پروہ نہیں کی اور اسے بچانے پہنچ گیا۔

جی ہاں! ہم بات کررہے ہیں امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہری ولیم ہبرڈ کی جو اپنی بیٹی اور نواسے کو لینے کےلیے یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچے۔

امریکی شہری کے بقول ان کی بیٹی پڑھنے کےلیے 2018 میں 16 برس کی عمر میں کیف آئی تھی اور جیوگرافک کالج میں زیر تعلیم تھی۔

ولیم بیٹی اور نواسے کے ہمراہ مغرب کی طرف گئے اور ان پناہ گزینوں میں شامل ہوئے جو ہمسایہ ممالک کی طرف جا رہے تھے۔ تینوں سلوواکیہ کی سرحد پر موجود تھے تاہم ان کے پاس نواسے کا پاسپورٹ نہیں تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے روس کے حملے سے قبل ملک چھوڑنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ اس لیے کامیاب نہ ہو سکیں کہ ان کے بیٹے کا برتھ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ موجود نہیں تھا کیونکہ وہ کرونا وبا کے دنوں میں ہسپتال کے بجائے گھر میں پیدا ہوا تھا۔

اس سے قبل بھی ولیم یوکرین گئے تھے کہ وہ اپنے نواسے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا کے ثابت کریں کہ وہ امریکی شہری ہے تاہم وہ ناکام رہے تھے۔

ہبرڈ اور ان کی اہلیہ ڈیبوراہ فیچبرگ سے کئی ہفتے تک کوشش کرتے رہے کہ کسی طرح بیٹی اور نواسے کی مدد ہو سکے تاہم روس کی فوجوں کی پیش قدمی پر ولیم نے خود یوکرین جا کر بیٹی اور نواسے کو وہاں سے نکالنے کا فیصلہ کیا اور بیٹی کی محبت میں یوکرین پہنچ گئے۔

Comments

- Advertisement -